Friday , August 23 2019

انتقال

حیدرآباد ۔ 8 اگست (راست) جناب رشید احمد ولد جناب بشیراحمد مرحوم ہیڈکانسٹیبل محکمہ پولیس ساکن ماتاکھڑکی دبیرپورہ کا بعمر 57 سال مختصرسی علالت کے باعث خانگی ہاسپٹل نامپلی میں آج صبح 8 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد لال محمد صاحب بڑا بازار یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ قبرستان حضرت روشن دلؒ تکیہ واقع یاقوت پورہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور دو دختران شامل ہیں۔ مرحوم رشید احمد محکمہ پولیس کے 1989 کے بیاچ سے تعلق رکھتے تھے اور وہ کلثوم پورہ پولیس اسٹیشن پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ مرحوم ریاض احمد مالک شہباز برقعہ ہاؤز بڑا بازار یاقوت پورہ کے حقیقی چھوٹے بھائی ہوتے تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7901106095 پر ربط کریں۔
00 محترمہ واجدہ تبسم زوجہ جناب شیخ محی الدین اسحاق قادری مرحوم کا طویل علالت کے بعد 8 اگست جمعرات کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 9 اگست کو بعد نماز جمعہ جامع مسجد برکت ولا روڈ نمبر 7 بنجارہ ہلز میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان احمد بادپاؒ فرسٹ لانسر میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں تین فرزندان اور تین دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9290734556 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT