Sunday , November 29 2020

انتقال

حیدرآباد: جناب مرزا انور بیگ ولد جناب مرزا اسمعیل بیگ مرحوم کا 26ستمبر ہفتہ کو بعمر 62 سال اچانک انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد قادرالدولہ، چیونٹی شاہ میدان، کوٹلہ عالیجاہ میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ ابوالعلائی آغاپورہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 27 ستمبر اتوار کو بعد نماز عصر مسجد قادرالدولہ کوٹلہ عالیجاہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8897607800 پر ربط کریں۔
انتقال
٭ جناب محمد اشفاق احمد خان ولد جناب عبدالرشید خاں کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور آغاپورہ درگاہ میں تدفین عمل میں آئی۔ زیارت 27 ستمبر کو بعد عصر کنگ کوٹھی جامع مسجد پردہ گیٹ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات9700352561 یا 9052150083 پر ربط کریں۔
00 محترمہ بدرالنساء بیگم (عرف سلطانہ) زوجہ جناب عارف محمد انجینئر (محکمہ آبپاشی) کا بعمر 60 سال جمعہ کو علی الصبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد رحمانیہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان بودعلی شاہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم اتوار 27 ستمبر کو بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9985879135 پر ربط کریں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT