انتقال

   

حیدرآباد۔ جناب محمد اقبال احمد ولد جناب محمد شفیع اللہ مرحوم کا بعمر 66 سال مختصر سی علالت کے بعد 25 ستمبر بروز جمعہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد دولہے خان نواب دیوڑھی چنچل گوڑہ میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی اور تدفین قبرستان عباداللہ شاہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9394085101 یا 9392218824 پر ربط کریں۔
٭ جناب سید سکندر علی قادری ولد جناب سید احمد علی قادری مرحوم موظف ڈپٹی جنرل منیجر سنگارینی کالریز لمیٹیڈ کا اچانک 27 ستمبر کو علی الصبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد فیض القرآن ، ہیپی ہومس ، راجندر نگر میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ مستان بابا 9 نمبر سٹ ون ایم ایم پہاڑی روڈ چنتل میٹ میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9966645673 یا 9866079719 پر ربط کریں۔
٭ الحاج محمد رضا ولد جناب غلام محی الدین کا مختصر علالت کے بعد 27 ستمبر کو انتقال ہوگیا۔ تدفین سلطان دائرہ یاقوت پورہ میں ہوگی۔ فاتحہ سیوم مسجد ماما رمضانی چھاؤنی نادعلی بیگ یاقوت پورہ میں بروز منگل 27 ستمبرکو مقرر ہے۔ مزید تفصیلات فون نمبر9247297886 پر ربط کریں۔
٭ جناب محمد عبدالرحمن ولد جناب محمد عبدالقادر مرحوم ساکن آصف نگر جھرہ کا بروز ہفتہ 26 ستمبر کو قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد گنج شہیداں آصف نگر جھرہ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان، ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7286991840 یا 9686467056 پر ربط کریں۔
٭محترمہ اعجاز سلطانہ ریٹائرڈ فیشن ڈیزائننگ انسٹرکٹر سٹ ون حیدرآباد زوجہ جناب محمد صادق علی عرف معین خان فلمی ایکٹر کا 26 ستمبر بروز ہفتہ مختصر سی علالت کے باعث انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد حضرت مردان علی شاہ صاحب گٹہ محبوب نگر میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد مردان علی شاہ صاحب میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے سیل نمبر 9700488626 پر ربط کریں۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ ایک فرزند شامل ہیں۔