Friday , December 4 2020

انتقال

حیدرآباد : جناب محمد شہباز ولد محمد فاروق مرحوم ساکن منڈی میرعالم کا بروز منگل 17 نومبر 2020 ء کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد رحمانیہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان بود علی شاہ میں عمل میں آئی۔ تفصیلات کے لیے فون : 9550753567, 7207678287 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
٭٭ محل مبارک سابق سجادہ نشین درگاہ حضرت شیخ جی حالی قبلہ ؒ حضرت مولانا صوفی شاہ محمد صابر علی چشتی ابوالعلائی ؒ کا مختصر علالت کے بعد بعمر 84 سال یکشنبہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر بروز پیر درگاہ حضرت شیخ جی حالی قبلہ ابوالعلائی میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 4 بجے شام مسجد درگاہ حضرت ممدوح میں مقرر ہے۔ مرحومہ کے لواحقین میں حضرت صوفی شاہ ممد مظفر علی چشتی ابوالعلائی سجادہ نشین و مولانا صوفی خرم علی چشتی ابوالعلائی کے علاوہ دو صاحبزادے، دو صاحبزادیاں ہیں۔ تفصیلات کیلئے 9948095554 ، 9246154207 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
٭٭ جناب محمد بن سعید باہر مام ولد سعید بن احمد باہر مام کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد عالمگیری میں ادا کی گئی اور تدفین عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم و قرآن خوانی چہارشنبہ 18 نومبر کو بعد نماز ظہر مسجد عالمگیری ، شانگی نگر میں مقرر ہے۔ تفصیلات فون 9963777863 ، 9849950133 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT