انتقال

حیدرآباد ۔ یکم ۔ جولائی : ( راست ) : جناب محمد خواجہ معین الدین ولد عبدالکریم مرحوم سابق ملازم سکریٹریٹ پریس مینٹ کمپاونڈ کا 30 جون کو بعمر 61 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 30 جون کو درگاہ حضرت ابوطاہائی آغا پورہ کمان میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت سید احمد بادپا فرسٹ لانسر میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور ایک دختر ہے ۔ زیارت 2 جولائی کو بعد نماز عصر جامع مسجد حضرت سید احمد بادپا فرسٹ لانسر میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 7842494860 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔
حیدرآباد ۔ یکم ۔ جولائی : ( راست ) : اردو کے جہدکار آغا دوست علی جنرل سکریٹری حیدرآباد سٹی کانگریس کمیٹی کا کل صبح انتقال ہوگیا ۔ کل شام بعد عصر نماز جنازہ مسجد حضرت اجالے شاہ صاحبؒ سعید آباد میں ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ وہ چنچل گوڑہ کے قدیم تاجر جناب آغا اصغر علی ( مرحوم ) کے فرزند ہوتے تھے ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ 4 لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700346137 ۔ 9885498861 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT