لندن: بین الاقوامی اسٹار انجلینا جولی نے ایک حیران کن اور ناقابل یقین بیان دے کر اپنے مداحوں میں صدمے کی کیفیت طاری کر دی۔انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ نوجوانی کی عمر میں انہوں نے اپنی زندگی ختم کرنے کے لیے ایک کرائے کے قاتل کی خدمات حاصل کی تھیں تاکہ وہ خودکشی کا راستہ اختیار نہ کریں بلکہ کسی دوسرے طریقے سے ان کی موت واقع ہو۔ تاہم اس کرایہ کے قاتل نے ایک عجیب و غریب درخواست کر کے انہیں حیران کر دیا تھا۔ .ایک رپورٹ میں 19 سال کی عمر میں فنکارہ انجلینا جولی ڈپریشن کا شکار ہوئی تھیں اور انہوں نے اس حوالے سے چونکا دینے والی تفصیلات کا انکشاف کیا۔ ڈپریشن کی وجہ سے وہ خودکشی کے بارے میں سوچنے لگیں۔ انہوں نے ایک بار ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ اپنی ذہنی صحت کے حوالے سے کشمکش کا شکار تھیں۔’ای وی آئی ای‘ ویب سائٹ کے مطابق انجیلینا جولی نے کہا کہ میں نے بہت خوشگوار زندگی گذاری لیکن مجھے خاص چیلنجز کا سامنا تھا۔ میں پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر میں مبتلا تھی۔انجلینا جن کی دولت 120 ملین ڈالرسے زیادہ ہے نے نوعمری میں خودکشی کی کوشش کی تھی۔ انہوں نے مبینہ طور پر اپنی زندگی ختم کرنے کے لیے ایک پیشہ ور قاتل کی خدمات حاصل کیں، کیونکہ وہ خودکشی کے علاوہ کسی اور طریقے سے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنا چاہتی تھیں۔انہوں نے کچھ عرصہ کے دوران اپنے اکاؤنٹ سے رقم نکالنے کا منصوبہ بنایا تاکہ کسی پر شک نہ ہو ۔ اسی دوران قاتل نے جولی کو قتل کرنے سے پہلے دو بار سوچنے کیلئے کہا ۔ جولی نے بتایا کہ وہ بہت مہذب شخص تھا اور اس نے پوچھا کہ کیا سوچنے کیلئے مجھے دو مہینے کا وقت مل سکتا ہے ۔ اس دوران ان کی زندگی میں بہت کچھ بدل گیا ۔