اندرا اماں ہاوزنگ سروے پر ’ سوپر چیک ‘

   

4.02 لاکھ درخواستوں کی دوبارہ جانچ ، ایپ میں جھوٹی تفصیلات درج کرنے پر کارروائی ہوگی
حیدرآباد ۔ 8 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : ریاستی ہاوزنگ ڈپارٹمنٹ نے اندرا اماں ہاوزنگ ایپ سروے میں کوئی بے ضابطگیاں ہوئی کیا ؟ ایپ میں پرجا پالنا درخواستوں کی تفصیلات کا اندراج کیا جارہا ہے یا نہیں ؟ کیا سروے کرنے والوں نے درخواست گذاروں کے فائدے کے لیے کوئی غلط معلومات درج کی ہے ۔ ان مسائل پر خصوصی توجہ مرکوز کردی ہے ۔ اسی کے ایک حصہ کے تحت فیڈ لیول سطح پر جائزہ لینے کے لیے ’ سوپر چیک ‘ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ پرجا پالنا پروگرام میں اندرا اماں ہاوزنگ اسکیم کے لیے ریاست بھر میں جملہ 80,54,554 درخواستیں وصول ہوئی ۔ حکومت نے ایپ سروے کے لیے دیہاتوں میں ویلیج سکریٹریز ، میونسپلٹیز میں وارڈ آفیسرس اور دیگر عملے کا انتخاب کیا ہے ۔ وہ گھر گھر جاکر ان درخواستوں کا تمام پہلوؤں سے سروے کررہے ہیں ۔ اب تک سروے کرنے والوں نے 68,57,216 درخواست گذاروں کے گھروں کا دورہ کیا ہے اور ایپ کے ذریعہ تفصیلات درج کی ہے ۔ جہاں سروے مکمل ہوا ہے ۔ وہاں سوپر چیک کے نام سے 5 فیصد ( 4.02 لاکھ ) درخواستوں کا ہاوزنگ ڈپارٹمنٹ کے اعلیٰ عہدیدار اس محکمہ کے پی ڈیز کو دیہاتوں میں ایم پی ڈی اوز ، میونسپلٹیز میں کمشنرس کو لاگ ان کے لیے بھیج رہے ہیں ۔ یہ لوگ درخواست گذاروں کے گھروں کو پہونچکر سروے کرنے والوں نے ایپ میں درج کردہ معلومات صحیح ہے یا نہیں اس کا معائنہ کریں گے ۔ اگر کہیں بھی غلط تفصیلات درج کرنے کا علم ہونے پر سروے کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بھی امکانات پائے جاتے ہیں ۔ سوائے جی ایچ ایم سی کے ریاست بھر سے پرجا پالنا پروگرام میں جملہ 69,83,895 درخواستیں موصول ہوئی ۔ ان میں سے 65,22,849 ( 93 فیصد ) درخواستوں کا ایپ سروے مکمل ہوگیا ہے ۔ سنکرانتی سے قبل تمام 32 اضلاع میں سروے کا کام مکمل ہوجائے گا ۔ جی ایچ ایم سی حدود میں مزید کچھ وقت درکار ہے ۔ جن اضلاع میں سروے کا کام مکمل ہوا ہے وہاں ’ سوپر چیک ‘ کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ عہدیداروں نے جنوری کے اواخر تک اندرا اماں ہاوزنگ اسکیم کے استفادہ کنندگان کی فہرست تیار کرنے کی حکمت عملی تیار کی ہے ۔ سنکرانتی کے بعد گرام سبھاؤں کا انعقاد کرنے کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ جس میں استفادہ کنندگان کا انتخاب کیا جائے گا ۔ اندرا اماں کمیٹیاں استفادہ کنندگان کے انتخاب میں اہم رول ادا کریں گے ۔ اضلاع کے انچارج وزراء نے اندرا اماں کمیٹیوں کو منظوری دے دی ہے ۔ جہاں کمیٹیاں تشکیل نہیں دی گئی ۔ وہاں ایک ہفتہ کمیٹیاں تشکیل دینے کی عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے ۔۔ 2