اندریش کمار کی دیو بند کے علماؤں سے ملاقات۔ پروفیسر اپوروا نند کی خاص بات۔ ویڈیو

,

   

ان دنوں آر ایس ایس کے اہم لیڈر او رمسلم راشٹریہ منچ کے سربراہ اندریش کمار کی دیو بند کے علماؤں سے ملاقات زیر بحث ہے۔ سوشیل میڈیا پر اندریش کمار او ردیو بند کے علماؤں کے درمیان ملاقات کی تصویریں اور ویڈیوز بھی تیزی کے ساتھ گشت کررہے ہیں۔ا

س ملاقات پر مختلف شعبوں سے تنقید یں کی بھی جارہی ہیں تو کچھ لوگ اس کی حمایت میں آگئے ہیں۔ ممتا ز دانشوار او رسماجی جہدکار پروفیسر اپوروا نند نے بھی اس پر اپنی رائے رکھتے ہوئے کہاکہ اگر آر ایس ایس مسلمانوں کے تئیں اپنا رویہ نہیں بدلتی ہے تو آنے والے دنوں میں کافی مشکلات ہوں گے۔

انہوں نے اپنے خلاصہ میں کہاکہ ”راشٹرایہ سیوم سیوک سنگھ کے منشور کے مطابق ہندوستان کے پہلے شہری ہندو ہیں‘ جو دراصل ونائیک دامودر ساورکر کا خیال تھا اور یہ آر ایس ایس کا بھی خیال ہے“۔

جس طرح کا ماحول ملک میں پھیلایاجارہا ہے اس کا حوالہ دیتے ہوئے پروفیسر اپورونند نے کہاکہ مسلمانوں کو آج کے دور میں ختم کرنا مشکل ہے اور ایسا کرنے کی کوشش خطرناک بھی ثابت ہوسکتی ہے۔

مگر ان کی (آرایس ایس) کی منشاء ختم کرنا نہیں بلکہ مسلمانوں کو دوسرے درجہ کا شہری بناکر رکھنے کا احساس پیدا کرنے کی ہے تاکہ آر ایس ایس کی اجارہ داری قائم رہ سکے۔ مسلمانوں کو اس بات کا احساس دلایاجاسکے کہ آر ایس ایس ہی ان کی سرپرست ہے۔

انہوں نے کہاکہ دیو بند کے لوگوں کے اندریش کمار کی ماضی کے واقعات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ان کا استقبال کیا اور شائد پانی بھی پلایاہوگا۔ مگر میں وہاں پر کیا با ت ہوئی اس سے واقف نہیں ہوں اور اس پر تبصرہ بھی نہیں کرسکتا۔ ویڈیو ضرور دیکھیں

YouTube video