اندر اماں ایم آئی جی ٹاورس کی تعمیر پر ہاؤزنگ بورڈ کی توجہ

   

متوسط طبقے کیلئے آسان اقساط پر مکانات کی فراہمی کا منصوبہ

حیدرآباد، 11 نومبر (سیاست نیوز) ہاؤزنگ بورڈ نے گریٹر حیدرآباد میں غریبوں کیلئے اندراماں ٹاورس کے نام سے ایل آئی جی مکانات کی تعمیر کا عمل تیز کرنے کے بعد اب متوسط آمدنی والے گروپ (MIG) ٹاورس کی تعمیر پر توجہ مرکوز کر دی ہے۔ یہ ایم آئی جی مکانات متوسط طبقے کے خاندانوں کو آسان اقساط میں فراہم کرنے کے مقصد سے تعمیر کئے جا رہے ہیں تاکہ ان کے اپنے مکان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔ بورڈ نے ایم آئی جی ٹاورس کی تعمیر کیلئے پہلے ہی چند علاقوں میں مناسب اراضیات کی نشاندہی کر کے انہیں محفوظ کر لیا ہے جبکہ دیگر علاقوں میں اراضیات کی تلاش جاری ہے۔تعمیراتی منصوبوں کیلئے تنازعات سے پاک اور بہترین ٹرانسپورٹ سہولیات سے آراستہ سرکاری اراضیات کو پہلی ترجیح دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مستقبل میں پیش آنے والے چیالنجس پر قابو پانے کی غرض سے بورڈ منصوبہ شروع کرنے سے قبل ہی برقی کی فراہمی، پینے کے پانی کی لائنس اور نکاسی آب کے نظام کے قیام کیلئے پیشگی اقدامات کر رہا ہے، تاکہ رہائشیوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کسی زحمت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ 2