حیدرآباد۔ 25 اکتوبر (راست) جناب حافظ محمد نور الدین ولد جناب محمد تاج الدین کا انتقال بروز اتوار 25 اکتوبر کو ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد حسن آباد قلندر نگر، سنتوش نگر میں نماز عصر میں عمل میں آئی۔ تدفین سنتوش نگر قدیم قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9030200025 پر ربط کریں۔
ll محمد یوسف خان ولد محمد یحییٰ خان مرحوم ملے پلی بھارت گراؤنڈ کا بعمر 57 سال 25 اکتوبر اتوار کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ میں ادا کی گئی اور تدفین اسی مسجد کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ تفصیلات کے لئے فون 9849071103 یا 7989384867 پر ربط کرسکتے ہیں۔
llجناب محمد شجاعت علی ولد جناب محمد عابد علی مرحوم ساکن اولڈ ملک پیٹ کا بروز اتوار 25 اکٹوبر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد نور، اولڈ ملک پیٹ اور تدفین مسجد الٰہی، چادر گھاٹ کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ تفصیلات کیلئے 9000517637 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
llمحترمہ صالحہ بیگم اہلیہ جناب محمد عزیز اللہ مرحوم ساکن خلوت مبارک کا طویل علالت کے بعد بروز اتوار 25 اکٹوبر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد گھانسی میاں، خلوت مبارک اور تدفین مسجد پیٹلہ برج سے متصل قبرستان عمل میں آئی۔ مزید تفصیل کیلئے 9246506822 یا 9246526421 پر ربط کریں۔