انٹرمیڈیٹ فرسٹ و سکنڈ ایئر کے امتحان جاری

   

حیدرآباد ۔4 ۔اگست (سیاست نیوز) انٹرمیڈیٹ اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات میں آج فرسٹ ایئر اور سکنڈ ایئر کے تین پرچہ جات منعقد ہوئے۔ سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سید عمر جلیل نے بتایا کہ فرسٹ ایئر کے میاتھس پیپر IB ، زوالوجی پیپر I اور ہسٹری کے امتحانات ہوئے۔ 109489 طلبہ نے رجسٹرار کرایا جبکہ 102855 امیدواروں نے شرکت کی ۔ 6634 امیدوار غیر حاضر رہے۔ انہوں نے بتایا کہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ آبزرورس نے سنگا ریڈی ، سوریا پیٹ ، کاما ریڈی ، نظام آباد ، میدک ، جنگاؤں اور حیدرآ باد میں امتحانی مراکز کا معائنہ کیا ۔ انٹر سکنڈ ایئر کے پرچہ جات میاتھس پیپر IIB ، زوالوجی پیپر II اور ہسٹری پیپر II کے امتحانات میں 37306 امیدواروں نے شرکت کی جبکہ 40006 امیدواروں نے رجسٹریشن کرایا تھا۔ 2700 امیدوار غیر حاضر رہے۔ سکنڈ ایئر میں نقل نویسی کا ایک معاملہ درج کیا گیا جو سوریا پیٹ کا ہے۔ بورڈ آبزرورس نے شہر و اضلاع میں امتحانی مراکز کا معائنہ کیا۔ر