انٹر اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانفیس ادخال کی آج آخری تاریخ

   

حیدرآباد 13 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر طلبہ کے لئے اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات مئی / جون 2025ء کے لئے دیرانہ چارجس کے ساتھ امتحانی فیس کی ادائیگی کے لئے 14 مئی تک مہلت دی ہے۔ سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے مطابق امیدوار 2500 روپئے لیٹ فیس کے ساتھ کل 14 مئی تک امتحانی فیس داخل کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے ویب سائٹ یا متعلقہ کالجس سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔1