انٹر میڈیٹ امتحان فیس کے ادخال کی تاریخ میں توسیع

   

حیدرآباد۔/18 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ریاست میں آئندہ سال ماہ مارچ میں منعقد ہونے والے امتحانات انٹر میڈیٹ سال اول اور سال دوم کی امتحانی فیس معہ 3000 روپئے جرمانہ داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 30ڈسمبر تک توسیع کی گئی ۔ تلنگانہ ریاستی بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کے کنٹرولر آف اکزامنیشن نے اپنے ایک بیان میں یہ بات بتائی اور کہا کہ تین ہزار روپئے جرمانے کے ساتھ فیس داخل کرنے کا انٹر میڈیٹ طلباء کیلئے یہ آخری موقع رہے گا اور فیس داخل کرنے کیلئے مزید کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔