22 تا 25 ستمبر شدید بارش کا امکان

   

حیدرآباد20 ستمبر (یو این آئی) محکمہ موسمیات نے کہا کہ تلنگانہ میں 22 تا 25 ستمبر بعض مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 7 دن میں بعض مقامات پر شدید بارش کی پیش قیاسی کی بھی ہے ۔ اس دوران بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے کا بھی امکان ہے ۔