انٹلیجنس چیف نوین چند کی میعاد میں توسیع کا امکان

   

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت کے انٹلیجنس سربراہ وی نوین چند کو توقع ہے کہ وظیفہ پر سبکدوشی کے بعد خدمات میں توسیع دی جائے گی ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اس سلسلہ میں فیصلہ کیا ہے۔ ستمبر 2016 ء میں بی شیودھر ریڈی کے انٹلیجنس چیف کے عہدہ سے تبادلہ کے بعد نوین چند کو مقرر کیا گیا تھا ۔ 1996 بیاچ سے تعلق رکھنے والے نوین چند 31 اکتوبر کو وظیفہ پر سبکدوش ہوں گے ۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ چیف منسٹر نے ان کی خدمات میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ انٹلیجنس چیف کی حیثیت سے انہوں نے ریاست کی سیاسی صورتحال کے بارے میں حکومت کی موثر رہنمائی کی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ نوین چند نے انتخابات کے موقع پر سروے کا اہتمام کرتے ہوئے چیف منسٹر کو رپورٹ پیش کی تھی۔