جکارتہ: انڈونیشیا اورمشرقی تیمور میں شدید بارشوں اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر کم ازکم ڈیڑھ سو ہو گئی ہیں۔ انڈونیشیا میں آفات سے نمٹنے والے قومی ادارے کے مطابق ستر سے زائد افراد لاپتہ ہیں جن کی بازیابی کے لیے ریسکیو ٹیمیں اپنی کوششیں کر رہی ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنیسے کوئی دس ہزار لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔ کورونا کے خدشات کے پیش نظر حکام کو بے گھر ہوجانے والے خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں دشواری آ رہی ہے۔ امدادی کارکنوں کے مطابق انہیں متاثرین کے لیے دوائیوں، طبی عملے، کمبل، بستروں اور خیموں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔