سلطان حسن ال بلقیہ کیساتھ بات چیت ، تیل سے مالامال مشرقی ایشیائی سلطنت سے شراکت میں اضافہ
بندر سری بیگوان؍نئی دہلی: انڈیا اور برونائی نے تجارتی اورکمرشیل تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کا چہارشنبہ کو برونائی کے سلطان حاجی حسن ال بلقیہ نے مذاکرات سے قبل استانہ نورالایمان میں پرتپاک استقبال کیا۔مودی نے ایکس پر کہا کہ ان کی دوطرفہ بات چیت میں وسیع مسائل کا احاطہ کیا گیا اور دونوں فریقوں نے تجارتی تعلقات، کمرشیل تعلقات اور عوام سے عوام کے تبادلے کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ عزت مآب سلطان حاجی حسن ال بلقیہ سے مل کر خوشی ہوئی۔ ہماری بات چیت میں بہت سے مسائل کا احاطہ کیا گیا اور اس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں کی تلاش شامل ہے ۔ ہم تجارتی تعلقات اور کمرشیل تعلقات اور لوگوں کے درمیان تبادلے کو بڑھانے جارے ہیں۔ ترجمان وزارت خارجہ رندھیر جیسوال نے ایکس پر کہاکہ برونائی کے سلطان حاجی حسن ال بلقیہ اور ان کے قریبی خاندان کے افراد نے استانہ نورالایمان میں مودی کا پرتپاک استقبال کیا۔ قابل ذکر ہے کہ استانہ نورالایمان برونائی کے سلطان کی سرکاری رہائش گاہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہند۔ برونائی تعلقات کو مضبوط بنانے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کا برونائی کے عزت مآب سلطان حاجی حسن ال بلقیہ اور ان کے قریبی خاندان کے افراد نے استانہ نورالایمان میں پرتپاک خیرمقدم کیا۔برونائی ہندوستان کی ’ایکٹ ایسٹ‘ پالیسی اور انڈیا پیسفک ویژن میں اہم شراکت دار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی مشرقی ایشیائی تیل سے مالا مال سلطنت کے کسی وزیراعظم کی پہلی دوطرفہ دورے پر منگل کی شام کو پہنچے ۔ اس سال دوطرفہ سفارتی تعلقات کی 40ویں سالگرہ بھی ہے ۔ وزیر اعظم نے منگل کی شام سلطان عمر علی سیف الدین مسجد کا دورہ کیا اور وہاں کچھ وقت گزارا۔