انڈین کوسٹ گارڈ کی 9ویں قومی مشق

   

نئی دہلی: انڈین کوسٹ گارڈ نے گزشتہ روز واڈینار، گجرات سے دور آلودگی پر کارروائیوں سے متعلق 9 ویں قومی مشق انجام دی۔ ڈی جی راکیش پال، ڈائرکٹر جنرل انڈین کوسٹ گارڈ اور چیئرمین این او ایس ڈی سی پی نے مشق کے دوران تمام ایجنسیوں کی تیاری کا جائزہ لیا۔ مرکزی وزارتوں اور محکموں کے نمائندوں نے ساحلی ریاستوں، بندرگاہوں، تیل کمپنیوں کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ افراد نے مشق میں حصہ لیا۔ 31 سے زیادہ غیر ملکی مشاہدین اور 80 مندوبین بھی مشق میں شامل ہوئے ۔سرکاری ریلیز کے مطابق آئی سی جی نے زمینی اور فضائی پلیٹ فارم بشمول آلودگی سے نمٹنے والے بحری جہازوں (پی آر وی ایس)، ساحل سے دور گشتی جہاز( او پی وی ایس)، اندرون ملک تیار ہلکے ہیلی کاپٹر ایم کے [؟]III اور ڈورنٹرائر کرافٹ کو سمندری آلودگی سے نمٹنے کی کارروائی کے لئے تعینات کیا تھا اس پروگرام میں وزیر اعظم جناب نریندرمودی کے آتم نربھر بھارت ویژن کے تحت میک ان انڈیا کے اعتبار سے سے ہندوستان کی صنعتی مہارت کا بھی مظاہرہ ہوا ہے دیگر فریقوں، مثلا بڑی بندرگاہوں نے سمندری آلودگی سے نمٹنے کے لئے اپنے سمندری اثاثوں کے تال میل کا بھی مظاہرہ کیا۔