اورنگ آباد: مسلم نوجوان کو جے شری رام نہ کہنے پر دھمکی

,

   

اورنگ آباد(مہارشٹرا): دو مسلم نوجوانو ں نے کہا کہ انہیں مبینہ طور پر جے شری رام کہنے کیلئے کہا گیا ہے۔ اورنہ کہنے پر دمارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق شیخ عامر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ آزاد چوک پر پیش آیا جب کہ وہ اپنے دوست کے ساتھ آرہا تھا۔ شیخ عامر نے الزام عائد کیا کہ سنسنان سڑک پر ایک کا رمیں چند لوگ آئے او رہمیں جے شری رام کہنے کیلئے مجبور کیا گیا لیکن ہم نے یہ نعرہ لگانے سے انکار کردیا۔

انہوں نے مارنے کی دھمکی دے کر چلے گئے۔ اورنگ آباد پولیس کمشنر چرنجیوی پرساد نے کہا کہ ہم اس معاملہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔ میں عوام سے اپیل کرتا ہو ں کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں۔