حیدرآباد ۔ 21 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد پولیس کمشنر وی سی سجنار نے اپنے سوشیل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ تلنگانہ کا ریاستی پرندہ انڈین رولر جسے پالا پٹیا بھی کہا جاتا ہے ۔ دسہرہ تہوار کے موقع پر کچھ لوگوں نے اپنے ذاتی اور خود غرض مقاصد کے لیے اس پرندے کو پنجرہ میں قید کردیا تھا ۔ تہوار سے قبل عوام کو انتباہ دیا گیا تھا کہ آسمان میں اڑنے والے اس ریاستی پرندے کو قید نہیں کیا جانا چاہئے ۔ اس کے باوجود عوام نے خلاف ورزی کی ۔ ایک مخصوص اطلاع کے بعد حیدرآباد پولیس نے تین مختلف مقامات پر چھاپے مار کر پالا پٹیا پرندوں کو بحفاظت بازیاب کرلیا گیا ۔ پولیس کمشنر نے بتایا کہ باپو گھاٹ میں ایک مندر کے قریب تنگ پنجروں میں قید دو پرندوں کو بازیاب کرلیا گیا اور انہیں کے بی آر پارک میں محکمہ جنگلات کے حکام کے حوالے کردیا گیا ۔ چھتری ناکہ میں ایک مندر کے قریب ایک درخت پر پنجرہ میں لٹکا ہوا پرندہ اسے بھی بازیاب کرلیا گیا ۔ منگل ہاٹ کے بالاجی نگر میں ایک مندر کے قریب پرندے کو بازیاب کرلیا گیا ۔ کمشنر نے کہا کہ پولیس سخت اقدامات کرتے ہوئے پرندوں کو قید کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی ۔۔ ش m/b