گھوڈیلے نے کہاکہ اے ائی ایم ائی ایم کے پاس احتجاج کرنے کے لئے کوئی اہم موضوع نہیں ہے اور کسی بھی چیز پر احتجاج کے لئے آزاد ہیں۔
اورنگ آباد۔اے ائی ایم ائی ایم کارکنان نے نے اورنگ آباد کے سابق میئرنند کمار گھوڈیلے کواحتجاجی انداز میں نئے جوتوں کی جوڑیوں کا تحفہ پیش کیاہے۔
ایڈمنسٹریشن نے اس ہفتہ کی ابتداء میں گھوڈیلے جہاں پر رہتے ہیں اس نکشتر واڑی علاقے سے چار کتوں کوپکڑ کر ان کی نس بندی کردی تھی۔ گھوڈیلے کے گھر میں ایک کتے کے داخل ہونے اور ایک جوتا لے کر چلے جانے کے بعد یہ کاروائی کی گئی ہے۔
جمعرات کے روز اے ائی ایم ائی ایم کے کارکنوں نے میونسپل کارپوریشن دفتر پر ایک نئے جوتوں کی جوڑ حوالے کرنے کی کوشش کی اور کہاکہ و ہ گھوڈیلے کو تحفہ دینا چاہتے ہیں تاکہ دوسرے علاقوں میں بھی ایڈمنسٹریشن آواروں کتوں کی دہشت کی طرف توجہہ دی۔
عہدیداروں نے تاہم ’تحفہ‘ قبول نہیں کیا۔اے ائی ایم ائی ایم یوتھ وینگ کے ایک لیڈر محمد اسرار نے کہاکہ ”سابق میئر کے رہائشی علاقے میں کتوں کو پکڑنے کے لئے ایڈمنسٹریشن نے اپنی ساری ٹیم لگادی۔
ہم یہ جوتے لائے ہیں تاکہ گھوڈیلے کونئے جوتے مل جائیں اور ایڈمنسٹریشن فری ہوسکے۔ ایڈمنسٹریشن کو چاہئے کہ وہ دوسرے علاقوں میں بھی آوارہ کتوں سے درپیش مشکلات کو بھی دیکھے“۔
گھوڈیلے نے کہاکہ اے ائی ایم ائی ایم کے پاس احتجاج کرنے کے لئے کوئی اہم موضوع نہیں ہے اور کسی بھی چیز پر احتجاج کے لئے آزاد ہیں۔انہوں نے کہاکہ ”میں نے اپنا فرض ادا کیا اور کارپوریٹ ٹیم کو بلایا‘ میں اپنے علاقے میں لوگوں کی حفاظت کا خیال رکھتاہوں‘میرے ساتھ کوئی خاص برتاؤنہیں کیاگیا ہے“۔