اویسی شیرونی کے نیچے ”خاکی چڈی“ پہنتا ہے۔ اے ائی ایم ائی ایم سربراہ پر ریونت کا طنز

,

   

ریونت نے استفسار کیاکہ بی جے پی کے ساتھ عدم تعلقات کے لئے مکہ مسجد آکر قرآن سر پر اٹھاکر قسم کھانے کے لئے کیااویسی تیار ہیں۔
حیدرآباد۔تلنگانہ کانگریس کمیٹی کے سربراہ ریونت ریڈی نے اے ائی ایم ائی ایم سربراہ اسدالدین اویسی پر اب تک سب سے بڑا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ ”ان کی شیرونی کی نیچے وہ خاکی چڈی پہنتے ہیں“۔

بی جے پی کی مدد کرنے کا بھی انہوں نے اویسی پر الزام لگایا ہے۔

حیدرآباد کے گوشہ محل اسمبلی حلقہ پر مقابلہ نہیں کرنے کے حوالے سے اسدالدین اویسی کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے ریونت نے کہاکہ ائی اے ائی ایم ائی ایم سربراہ میں ہمت نہیں ہے کہ وہ ٹی راجہ سنگھ کے خلاف اپنا امیدوار کھڑا کریں‘ جو یوپی چیف منسٹریوگی ادتیہ ناتھ کا قریبی ہے۔

اتوار کی شام کو میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ریونت نے حیدرآباد میں مسلمانوں کے ساتھ ہمیشہ جھوٹ بولنے کا بھی اسدالدین اویسی پر الزام عائد کیاہے۔

انہوں نے پوچھا کہ باربار چیالنج کرنے کے باوجود اسدالدین اویسی کیو ں راجہ سنگھ کو نظر انداز کرتے ہیں۔ اویسی کو نشانہ بناتے ہوئے ریونت نے پوچھا کہ ”سمجھا تھا کہ اسدالدین اویسی شیروانی کے نیچے پائجامہ پہنتے ہیں مگر وہ خاکی چڈی میں تبدیل ہوگیاہے“۔

https://x.com/TheSiasatDaily/status/1723978692198904271?s=20


یہ کہتے ہوئے کہ اسد کے والد صلاح الدین اویسی مرحوم نے مسلمانوں کے حقوق کے لئے لڑائی کرنے کے مقصد سے انہیں بیرسٹر بنایا‘ ریونت نے کہاکہ اسدالدین اویسی بی جے پی کی مدد کررہے ہیں جس کے سبب مسلمان مشکل میں پڑرہے ہیں۔

ٹی پی سی سی سربراہ نے پوچھا کہ ”مجلس راجہ سنگھ کے خلاف کیوں مقابلہ نہیں کرتی؟تاکہ کے سی آر او رمودی جیسے چوروں کو بچایاجاسکے۔ اویسی جھوٹ بولتے ہیں۔ اسدالدین اویسی کے کیسوں میں وکیل کون ہیں؟“۔

کرناٹک انتخابات کو یاد کرتے ہوئے‘ وزیراعظم مودی اور شاہ نے اویسی کے ایک قریبی دوست کے لئے ایک پارٹی کی تھی‘ ریونت نے اسدالدین اویسی سے اس کی نفی میں قسم کھانے کا استفسار کیا۔

ریونت ریڈی نے استفسارکیاکہ”میں ہندوہوں میں بھاگیہ لکشمی مندر جاؤں گا اور ایک حلف لوں گا۔بی جے پی کے ساتھ عدم تعلقات کے لئے مکہ مسجد آکر قرآن سر پر اٹھاکر قسم کھانے کے لئے کیااویسی تیار ہیں؟“۔