نئی دہلی۔ اے ائی ایم ائی ایم صدر اسد الدین اویسی نے سی اے بی میں تبدیلی کے متعلق شیوسینا کے مطالبہ پر اپنا ردعمل پیش کیا۔سینا کے موقف کو اویسی نے ”بھنگڑا سیاست“ قراردیا ہے۔
اویسی نے سینا کے موقف کو ”سیاسی موقف پرستی“ قراردیا ہے کیونکہ پیر کے روزلوک سبھا میں سی اے بی کی حمایت کی ہے مگر بعد میں راجیہ سبھا میں رائے دہی کے پیش نظر انہوں نے دو شرائط کی مانگ کی ہے۔
اویسی نے کہاکہ ”انہوں نے مشترکہ اقلیتی پروگرام میں سکیولر لکھا ہے مگر یہ بل سکیولرزام اور ارٹیکل14کی خلاف ورزی ہے۔ یہ سیاسی موقع پرستی ہے“۔
انہوں نے کہاکہ ڈسمبر9کے روز اویسی نے شہریت (ترمیمی) بل 2019کی ایک کاپی لوک سبھا میں پھاڑ دی تھی۔
سی اے بی کی کاپی پھاڑنے سے قبل انہوں نے کہاکہ ”یہ ایک او رتقسیم ہوگی۔
یہ ہندوستان کے ائین کے خلاف بل ہے اور اس سے مجاہدین آزادی کی توہین ہے۔ میں بل پھاڑرہاہوں۔ یہ ہماری ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش ہے“۔