اویسی کو اجازت لیکن راجہ سنگھ کو نہیں۔ نظام آباد بی جے پی رکن پارلیمنٹ اروند رھرمپوری کی فون پولیس کمشنر کو دھمکی

,

   

نظام آباد(تلنگانہ): بی جے پی رکن پارلیمنٹ اروند دھرمپوری نے ایک ریلی کے دوران پولیس کمشنر کو فون پر دھمکی آمیز لہجہ اور شدید غصہ میں باتیں کہی۔ انہوں نے پولیس کمشنر پر اپنے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کو ریالی کرنے کی اجازت دی جاتی ہے لیکن بی جے پی رکن اسمبلی حلقہ گوشہ محل راجہ سنگھ کو اجازت دینے سے انکار کردیا جاتا ہے۔

انہوں نے کمشنر سے سوال کیا کہ کیا اویسی ڈپارٹمنٹ کو چلارہے ہیں؟ جب کمشنر نے لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ بتا یا تو اروند نے کہا کہ جب اسد اویسی ریالی نکالتے ہیں تو کوئی لاء اینڈ آرڈر کا نہیں ہوتا لیکن جب راجہ سنگھ ریالی کی اجازت مانگتے ہیں تو لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ یاد آجاتا۔ انہوں نے بتایا کہ کمشنر جیسا کہے بی جے پی ویسا نہیں کرے گی اور اگر پولیس راجہ سنگھ کو اجازت دینے سے انکار کرتی ہے تو اس کے بعد اگر حالات خراب ہوتے ہیں تو اس کا ذمہ دار بی جے پی نہیں ہوگی۔