یروشلم ۔ اردن نے مسجد اقصیٰ سے متعلق مطالبات امریکا کے حوالے کردیے۔ عبرانی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق دستاویزات میں اسرائیلی پولیس کے داخلے پر پابندی اور اختیارات اردنی اوقات کے سپرد کرنے کا مطالبہ شامل ہے۔ اس کے علاوہ مقدس مقام پر غیر مسلموں کی عبادت پر پابندی عائد کی جائے اور غیر مسلم گروپوں کو 5افراد تک محدود رکھا جائے۔