فائنل مقابلہ میں نیوزی لینڈ کو 8وکٹوں سے شکست
دبئی: آسٹریلیا پہلی بار عالمی ٹی ٹوئنٹی چمپئن بن گیا۔دبئی میں آج کھیلے گئے فائنل میں آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے، کپتان کین ولیمسن 85 رنز بناکر نمایاں رہے۔یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور ہے۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے 2016 میں انگلینڈ کیخلاف6وکٹ پر 161 رنز بنائے تھے۔آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مچل اسٹارک نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنلز کا مہنگا ترین اسپیل کرایا۔اسٹارک کے چار اوورز میں 60 رنز اسکور ہوئے۔ جواب میںآسٹریلیا نے 173 رنز کا نشانہ با آسانی 19ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،مچل مارش 77اور ڈیوڈ وارنر 53 رنز بناکر نمایاں رہے۔آسٹریلیا کے مچل مارش کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔