نئی دہلی : سینئر وکیل مکل روہتگی نے مرکزی حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل آف انڈیا کے عہدہ پر واپسی کی پیشکش کو مسترد کردیا۔ حکومت کے ایک اعلیٰ وکیل کے ذرائع سے یہ بات بتائی گئی ہے۔ 67 سالہ مکل روہتگی جون 2017ء میں بحیثیت اٹارنی جنرل مستعفی ہوئے۔ ان کی جگہ کے کے وینوگوپال نے لی ہے۔ وینو گوپال کی توسیع شدہ میعاد بھی 30 ستمبر کو ختم ہورہی ہے۔ مرکزی حکومت نے مکل روہتگی کو دوبارہ اٹارنی جنرل بننے کی تجویز پیش کی ہے۔ کے کے وینوگوپال کی پہلی میعاد 2020ء میں جس وقت ہوئی تھی تو انہوں نے اپنی بڑھتی عمر کی وجہ بتاتے ہوئے ذمہ داریوں سے انہیں سبکدوش کرنے کی حکومت سے درخواست کی تھی۔ حکومت نے مزید ایک میعاد کیلئے ان سے عہدہ پر برقرار رہنے کو کہا تھا جس پر انہوں نے دو سال کیلئے عہدہ پربرقرار رہنے کیلئے رضامندی ظاہر کی تھی۔