اٹلی میں دھاوے نازی ہمدردوں کے ٹھکانوں سے میزائل برآمد

,

   

روم ۔ 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اٹلی کی پولیس نے نازی تحریک کے تین ہمدردوں کے ٹھکانوں پر کئے گئے ایک دھاوے میں فضاء سے فضاء میں وار کرنے والے میزائل اور ایک راکٹ کے بشمول اسلحہ کا بھاری ذخیرہ ضبط کرلیا۔ پولیس نے کہا کہ رائفل اسالٹ رائفلس، پستول، بائیوئٹس اور ہزاروں کارتوس بھی دستیاب ہوئے۔ یہ دھاوا ان اطالوی انتہاء پسندوں کے خلاف جاری تحقیقات کا ایک حصہ تھا جن دائیں بازو کے انتہاء پسندوں نے مشرقی یوکرین میں روسی تائید یافتہ علحدگی پسند فورسیس کی مدد کیلئے ان کے ساتھ لڑائی میں حصہ لیا تھا۔