اپوزیشن جماعتیں فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کوشاں ‘ کے ٹی آر

   

محبوبنگر 4 جون ( سیاست نیوز ) وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راؤ نے اپوزیشن جماعتوں کو نشانہ بنایا اور کہا کہ سماج میں نفرت پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جہاں فرقہ وارانہ اختلافات کو ہوا دے رہی ہے وہیں کانگریس عوام میں ذات پات پر مبنی مسائل کو ہوا دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی مذہبی ڈھانچوں کی کھدوائی کرتے ہوئے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے وہیں ٹی آر ایس حکومت یادادری اور دوسرے مذہبی مقامات کی تعمیر کر رہی ہے ۔ کالیشورم اور دوسرے آبپاشی پراجیکٹس تعمیر کئے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو سہولت ہوسکے ۔ انہوں نے زمین کی کھدوائی ترقیاتی کام کا سنگ بنیاد رکھنے کی جانی چاہئے اور بڑے پراجیکٹس تعمیر کئے جانے چاہئیں فرقہ وارانہ منافرت نہیں پھیلائی جانی چاہئے ۔ انہوں نے مرکز کی جانب سے ریاست کی امداد کے دعووں کو بھی مسترد کردیا اور کہا کہ جھوٹ پھیلائی جا رہی ہے ۔