نئی دہلی ۔ /24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے گورنر کی جانب سے بی جے پی کے دیویندر فڈنویس کو تشکیل حکومت کی دعوت دینے کے خلاف شیوسینا ۔ این سی پی ۔ کانگریس نے سپریم کورٹ میں درخواست داخل کی تھی جس کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے آج کہا کہ اس بات پر کسی کو کوئی بحث نہیں ہے کہ اکثریت دکھانے کیلئے ایوان میں رائے دہی بہتر طریقہ ہے ۔ ان پارٹیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مہاراشٹرا میں 24 گھنٹوں کے اندر اکثریت ثابت کرنا ہوگا تاکہ ارکان اسمبلی کی سودے بازی سے گریز کیا جاسکے ۔