نئی دہلی: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کشمیر میں دہشت گرد حملوں کے بعد اس تعلق سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہندوستان حملہ کرے گا توہم بھی اس کا زبردست جواب دیں گے ۔ انہوں نے اس دہشت گرد حملوں میں پاکستان کے ملوث ہونے کو پوری طری مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں انتخابات قریب ہے اس لئے اس طرح کے الزامات پاکستان پر عائد کئے جارہے ہیں ۔ مسٹر خان نے کہا کہ جو الزامات لگائے جارہے ہیں تو اس کا ثبوت دیجئے ۔
واضح رہے کہ پاکستان کی دہشت گرد تنظیم جیش محمد نے کشمیر کے پلوامہ علاقہ میں ۱۴؍ فروری کو دہشت گردانہ حملہ کردیا ۔ اس حملہ میں تقریبا ۴۰؍ سی آر پی ایف اہل کار شہید ہوگئے ۔