اگلے ماہ سے ملک میں مویشیوں کیلئے مفت ایمبولینس سروس

   

میرٹھ : مویشی پروری، ڈیری اور ماہی پروری کے وزیر مملکت سنجیو کمار بالیان نے اتوار کو کہا کہ کسانوں کے مویشیوں کو گھر کے دروازے پر مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے ملک بھر میں اگلے مہینے سے ایمبولینس کی سہولت شروع کی جائے گی۔ ہریت پردیش دودھ پیدا کرنے والی کمپنی کا افتتاح کرنے کے بعد مسٹر بالیان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ سروس ملک بھر میں 4500 ایمبولینسوں کے ساتھ شروع کی جائے گی۔ ایمبولینس میں ایک ڈاکٹر، ایک فارماسسٹ اور ایک ڈرائیور ہوگا۔ اس سروس کے ذریعے کسانوں کی دہلیز پر مویشیوں کا علاج اور نگرانی کی جائے گی۔مسٹر بالیان نے بتایا کہ ایمبولینس سروس کے لیے ریاستوں کو فنڈز دستیاب کرائے گئے ہیں۔ ایمبولینس کے لیے 16 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس سروس پر 60 فیصد رقم مرکزی حکومت اور 40 فیصد ریاستی حکومت فراہم کرائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس سروس کے لیے ایک ٹول فری نمبر ہوگا اور ایمبولینس کو جی پی ایس سسٹم سے منسلک کیا جائے گا۔