صوفیا : بابا وانگا، جن کا اصل نام وینگیلیا پانڈیوا گوشتیرووا تھا، بلغاریہ کی ایک نابینا خاتون تھیں جنہیں ایک روحانی پیشگو کے طور پر شہرت حاصل ہوئی۔ کہا جاتا ہے کہ وہ بارہ برس کی عمر میں ایک طوفان کی زد میں آ کر اپنی بینائی سے محروم ہوگئیں، جس کے بعد ان میں مستقبل بینی کی غیرمعمولی صلاحیتیں پیدا ہوگئیں۔ وہ اپنی پیشگوئیوں کے باعث’بلقان کی نوسٹراڈیمس’ کے نام سے بھی مشہور ہوئیں۔ بابا وانگا کی پیشگوئیوں کے مطابق، یورپ میں ایک بہت بڑا تصادم ہوگا جس کے بعد 2043 تک مسلم حکمرانی قائم ہو جائے گی۔ ان کے مطابق، اس وقت یورپ ایک معاشی ترقی کے دور میں داخل ہوگا، لیکن اسلامی اثر و رسوخ اتنا زیادہ بڑھ جائے گا کہ یورپ کی اکثریتی آبادی مسلم ہوگی۔ اس کے علاوہ، انہوں نے 2076 میں دنیا میں دوبارہ کمیونزم کے عروج کی پیش قیاسی بھی کی ہے۔