اس سے قبل اتوار کے روز کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کی قیادت میں کانگریس نے مرکزی کی نئی فوجی بھرتی اسکیم ’اگنی پتھ‘ کے خلاف جنتر منتر پر احتجاج کیاتھا
نئی دہلی۔نیشنل ہیرالڈ معاملے میں پیر کے روز راہول گاندھی کے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ میں مقررہ حاضری کے دوران مذکورہ کانگریس نے اگنی پتھ اسکیم اور راہول گاندھی سے ای ڈی کی پوچھ تاچھ کے معاملات میں احتجاجی مظاہرے کئے۔
پارٹی جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے ٹوئٹ کیاکہ ”کل ملک بھر میں لاکھوں کانگریس کارکنان مخالف نوجوان اگنی پتھ اسکیم اور مودی حکومت کی انتظامی سیاست پر مبنی کاروائی جس میں رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی کونشانہ بنایاجارہا ہے کہ خلاف پرامن احتجاج کو جاری رکھیں گے“۔
انہوں نے یہ بھی کہاکہ شام کو کانگریس کاوفدصدرجمہوریہ رام ناتھ کویند سے ملاقات کریگا۔ پیر کے روز کانگریس پارٹی نے اپنے دن کی شروعات صبح 9بجے پارٹی جنرل سکریٹری اجئے ماکن کی ایک پریس کانفرنس سے کی ہے۔
اس سے قبل اتوار کے روز کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کی قیادت میں کانگریس نے مرکزی کی نئی فوجی بھرتی اسکیم ’اگنی پتھ‘ کے خلاف جنتر منتر پر احتجاج کیاتھا۔
کانگریس کے کئی قائدین نے اس احتجاج میں حصہ لیا۔ پارٹی کی جانب سے بلائی گئی’ستیہ گرہ“ میں کانگریس کے کئی قائدین نے حصہ لیااور اگنی پتھ اسکیم سے دستبرداری کا حکومت سے مطالبہ کیا۔ کانگریس قائدین نے کہاکہ حکومت کو فوری اس اسکیم سے دستبرداری اختیار کرنا چاہے کو نوجوانوں کے لئے بہتر نہیں ہے