ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ کیوں منسوخ ہوا؟

   

تہران؍نئی دہلی : نئی دہلی کے ’رائے سینا ڈائیلاگ‘ کے پروموشنل ویڈیو میں ایک ایرانی خاتون کے بال کاٹنے کا دو سکنڈ کا فوٹیج شامل تھا۔ ایران نے اس پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا مجوزہ دورۂ ہند منسوخ کر دیا۔ خبروں کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان تین اور 4 مارچ کو نئی دہلی میں ہونے والے رائے سینا ڈائیلاگ میں شرکت کے لیے بھارت آنے والے تھے لیکن دو سیکنڈ کے ایک ویڈیو کی وجہ سے اب انہوں نے یہ دورہ منسوخ کر دیا ہے۔ہندوستانی وزارت خارجہ کا معروف تھنک ٹینک آبرزرو ریسرچ فاونڈیشن (او آر ایف) کے ساتھ مل کر ہر سال رائے سینا ڈائیلاگ کا اہتمام کرتی ہے، جس میں دنیا بھر سے اہم سیاسی اور سماجی رہنماوں کے علاوہ دیگر شعبوں سے تعلقات رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کرتی ہیں۔اسے اسٹریٹیجک رائے سازی کے لحاظ سے کافی اہم سمجھا جاتا ہے۔ جاریہ سال یہ پروگرام 2سے 4مارچ کے درمیان ہونا ہے۔