اسنتبول : 29جون ( ایجنسیز ) ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدے کی ضرورت پر زور دیا ہے، کیونکہ دونوں ممالک فضائی حملوں اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد مذاکرات میں شامل ہونے کے خواہاں ہیں۔اسرائیل کے ایران پر حملوں سے شروع ہونے والی جھڑپوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، فیدان نے کہا، “جیسا کہ آپ جانتے ہیں، ہم خطے کی تمام پیش رفت کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔ اکثر اوقات، ہم ثالث کا کام کرتے ہیں۔ کیونکہ یہ ہمارے اور ہمارے خطے کے مفاد میں ہے کہ جنگیں نہ ہوں اور موجودہ جنگیں ختم ہوں۔
مالی کی فوج نے اسلامک اسٹیٹ کے غیر ملکی لیڈر کو کیا گرفتار
بماکو، 29 جون (یو این آئی) مغربی افریقی ملک مالی کی فوج نے شمالی مالی میں ‘اسلامک اسٹیٹ ان دی گرینڈ صحارا’ کے لیڈر اور اس کے محافظ کو گرفتار کر لیا ہے ۔فوج نے ہفتہ کے روز کہا کہ چا ۔مانے علاقے میں ایک انکاؤنٹر کے دوران ایک غیر ملکی شدت پسند گرد کو گرفتار کیا گیا۔ وہ مقامی لوگوں کو زبردستی مہم میں شامل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ یہ گرفتاری خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی۔ دیگر گرفتار افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے ۔