ایران جانے کے خواہشمند ہندوستانیوں کیلئے خوشخبری

   

نئی دہلی: ایران جانے کے خواہشمند ہندوستانیوں کیلئے خوشخبری۔ 4 فروری سے نافذ ہونے والی نئی پالیسی کے تحت ہندوستانی سیاحوں کو ایران جانے کیلئے ویزا کی ضرورت نہیں ہے۔ سفارت خانہ نے ایک بیان میں کہا کہ جنرل پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو ہر چھ ماہ میں ایک مرتبہ بغیر ویزا کے ایران میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی جس میں زیادہ سے زیادہ 15 دن ٹھہرنے کی سہولت ہوگی، قیام کی مدت نہیں بڑھائی جا سکتی۔ بغیر ویزا ایران میں قدم رکھنے کی اجازت صرف سیاحی کے مقاصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایران میں داخل ہونے والے سیاحوں کو دی جائے گی۔ کاروباری یا تعلیمی مقاصد کے لیے ایران جانے والے ہندوستانیوں کو متعلقہ زمرہ کے تحت ویزا کے لیے درخواست دینی ہوگی۔