ایران میںلڑکیوں کے اسکولوں پر گیاس حملے‘100متاثر

   

تہران : ایران میں لڑکیوں کے اسکولوں پر مبینہ گیاس حملوں کے نئے سلسلے کے بعد 100 سے زائد طالبات کو اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبات کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ایران بھر میں اسکول طالبات میں گزشتہ تین ماہ کے دوران سانس کی تکلیف کے سینکڑوں واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ ان واقعات کے حوالے سے ایک سرکاری عہدیدار نے کہا کہ لڑکیوں کے اسکولوں پر ان حملوں کا مقصد زبردستی اسکول بند کرانے کی کوشش ہو سکتی ہے۔