تہران : ایران میں زہریلی شراب پینے کی وجہ سے کم ازکم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ بندر عباس نامی شہر میں رونما ہونے والے اس حادثے کے بعد ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ گھر میں بنائی جانے والی اس شراب کو پینے کی وجہ سے تقریبا ساٹھ افراد بیمار ہو گئے، جنہیں ہسپتالوں میں منتقل کرنا پڑا۔ ان میں سے تیس لوگوں کا ڈائیلسیس کیا جا رہا ہے جبکہ سترہ کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔ ایران میں شراب پر پابندی ہے لیکن لوگ گھروں میں اسے تیار کرتے ہیں اور کبھی کبھی فارمولا غلط ہونے کی وجہ سے یہ زہریلی ہو جاتی ہے۔