ایس ایس سی امتحانات کا 3 اپریل سے آغاز: سبیتا اندرا ریڈی

   

امتحانی تیاریوں کے سلسلہ میں عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس

حیدرآباد۔/28 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے بتایا کہ حکومت نے ایس ایس سی امتحانات کے 3 اپریل سے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے امتحانات کی تواریخ اور مکمل تفصیلات کنٹرولر امتحانات کو جاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دسویں کے امتحانات کے تحت 6 امتحانی پیپر رہیں گے۔ ہر امتحان کا وقت 3 گھنٹے مقرر کیا گیا ہے۔ سبیتا اندرا ریڈی نے ایس ایس سی امتحانات کے انعقاد پر آج عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے کہا کہ صد فیصد نصاب کے تحت امتحانات منعقد ہوں گے۔ عہدیداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ماڈل پیپرس طلبہ کیلئے جاری کریں۔ امتحانات کیلئے تمام تر تیاریاں کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے۔ طلبہ کیلئے خصوصی کلاسیس کا اہتمام کیا جائے گا اور تعطیلات میں بھی یہ کلاسیس جاری رہیں گی۔ عہدیداروں سے کہا گیا ہے کہ بعض مضامین میں کمزور طلبہ پر اسکولوں میں خصوصی توجہ دی جائے۔ فروری اور مارچ میں پری فائنل امتحانات کا انعقاد ہوگا۔ خانگی اسکولوں کی طرح سرکاری اسکولوںکے نتائج بہتر بنانے کی عہدیداروں کو ہدایت دی گئی۔ اجلاس میں سکریٹری محکمہ تعلیم وی کرونا، ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن دیوا سینا، کمشنر سرکاری امتحانات کرشنا راؤ اور دوسروں نے شرکت کی۔ر