اندر کئی طرح کے چیلنجوں کا سامنا ۔ چھ افراد کی تلاش میں تیزی
حیدرآباد 5اپریل(یواین آئی)سری سیلم لفٹ بینک کنال سرنگ ناگر کرنول میں جاری بچاو آپریشن آج بھی جاری رہا۔ایس ایل بی سی ٹنل کے خصوصی آفیسرشیو شنکر جو سینئر حکام کے ساتھ ان لیٹ1 مقام پر کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں، نے جاری آپریشنس کے بارے میں بتایا کہ حالیہ حادثہ کے بعد سرنگ کے اندر پھنسے 6افراد کی تلاش کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی ریسکیو ٹیمیں مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہی ہیں اور مختلف چیلنجوں پر قابو پاکر بچاؤ کوشش کو بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کئی اہم کام، جیسے کہ سرنگ کے اندر اسٹیل کے ڈھانچے کو ہٹانا، مٹی کی کھدائی، اور پانی نکالنے کا عمل، ایک ساتھ جاری ہیں۔ مٹی اور ملبہ منتقل کرنے کنویئر سسٹم کا استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ کام میں تسلسل برقرار رہے ۔ وینٹیلیشن کا عمل بھی کھدائی کے کام کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر جاری ہے ۔جیو لوجیکل سروے آف انڈیا اور آبپاشی محکمہ کے حکام بھی مقام پر موجود ہیں اور تکنیکی رہنمائی وتعاون فراہم کر رہے ہیں ۔