حیدرآباد۔/29 ستمبر، ( سیاست نیوز) ایس سی زمرہ بندی کے مسئلہ پر سپریم کورٹ کے فیصلہ کا جائزہ لینے کیلئے تلنگانہ حکومت نے وزیر پنچایت راج اتم کمار ریڈی کی قیادت میں کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی نے اپنے حالیہ اجلاس میں سماج کے مختلف طبقات، تنظیموں اور اداروں سے ایس سی زمرہ بندی کے بارے میں رائے حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مختلف تنظیمیں اور افراد اپنی رائے 30 ستمبر سے صبح 11 تا شام 5 بجے تمام ایام کار میں داخل کرسکتے ہیں۔ شخصی طور پر نمائندگی کیلئے کے کشن ڈپٹی ڈائرکٹر اور شریمتی سبا لکشمی اسسٹنٹ ڈائرکٹر دفتر کمشنر ایس سی ڈیولپمنٹ ڈی ایس ایس بھون مانصاحب ٹینک میں دستیاب رہیں گے۔ نمائندگیاں ای میل [email protected] پر روانہ کی جاسکتی ہیں۔1