ممبئی۔6؍اپریل( ایجنسیز)بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے انکشاف کیا ہے کہ میں اپنی اہلیہ ایشوریا رائے بچن کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر جانے سے گھبراہٹ محسوس کرتا ہوں۔ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ابھیشیک بچن نے کہا کہ بڑے ایونٹس اور ریڈ کارپٹ پر شرکت میرے لیے ویسے ہی مشکل ہوتی ہے لیکن جب مجھے ایشوریا رائے کے ساتھ جانا پڑے تو یہ تجربہ مزید خوفناک ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کیا آپ نے میری اہلیہ کو ریڈ کارپٹ پر دیکھا ہے؟ وہ اس میں ماہر ہیں اور بہت پْراعتماد لگتی ہیںجبکہ میں خود کو ایک لکڑی کے بلاک کی طرح محسوس کرتا ہوں۔ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ ہاتھ کہاں رکھوں، کیا کروں، میں بہت عجیب سا ہو جاتا ہوں۔ابھیشیک بچن نے مزید بتایا کہ اکثر فوٹو گرافرز مجھ سے بار بار مسکرانے کو کہتے ہیں کیونکہ میں کیمرے کے سامنے خود کو غیر آرام دہ محسوس کرتا ہوں۔انہوں نے ایک واقعہ کا ذکر کیا کہ ایک بار ان کی گھبراہٹ کو لوگوں نے غلط سمجھ لیا اور فوٹو گرافرز نے ان سے پوچھا کہ وہ اتنے ناراض کیوں لگ رہے ہیں جس پر میں نے وضاحت کی کہ میں دراصل صرف نروس تھا، ناراض نہیں۔