شارجہ : شارجہ میں ایک ایشیائی شہری نے بیوی اور دو بیٹیوں کو قتل کرکے عمارت سے کود کر خودکشی کرلی۔ الامارات الیوم کے مطابق شارجہ پولیس کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ ایشیائی شہری عمر کے تیسرے عشرے میں ہے۔ اس نے المجاز علاقے میں واقع ٹاور کی دسویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی تھی۔ ابتدا میں پولیس کا خیال تھا کہ وہ اپنے فلیٹ کی بالکنی سے گر گیا ہے۔ اسے فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی اور ہسپتال میں داخل کر دیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ پولیس ڈائریکٹر نے بتایا کہ ہمارے پاس خودکشی کرنے والے کے بارے میں بنیادی معلومات نہیں تھیں۔ تلاشی کے دوران اس کے پاس سے ایک کاغذ ملا جس پر تحریر تھا کہ ’میں نے اپنے بیوی اور بچوں کو قتل کر دیا ہے جن کی لاشیں فلیٹ میں ہیں۔