امراوتی ۔ تلگودیشم کے صدر و سابق چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کرتے ہوئے ان کے خلاف سی آئی ڈی کی جانب سے درج کردہ ایف آئی آر کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے ۔ سی آئی ڈی نے امراوتی اراضی بے قاعدگیوں کے سلسلہ میں نائیڈو کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو کے وکیل نے درخواست دائر کرتے ہوئے ایف آئی آر کو کالعدم کرنے کی استدعا کی ہے ۔ امکان ہے کہ نائیڈو کی درخواست پر کل سماعت ہوگی ۔ دوسری جانب چندرا بابو نائیڈو تروپتی لوک سبھا کے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں پارٹی قائدین سے مشاورت کر رہے ہیں۔