نیویارک : ایلون مسک ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس (ٹوئٹر) جیسی کمپنیوں کے مالک ہیں اور وہ بہت جلد دنیا کے پہلے ٹریلین ائیر بننے کے قریب ہیں۔یہ بات انفارما کنکٹ اکیڈمی کی ایک رپورٹ میں سامنے آئی۔رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی دولت میں سالانہ 110 فیصد کی اوسط سے اضافہ ہو رہا ہے جو اس وقت 251 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگر یہ سلسلہ برقرار رہا تو ایلون مسک 2027 میںایک ہزار ارب ڈالرز کے مالک پہلے فرد ہوں گے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بھارتی تاجر گوتم اڈانی دنیا کے دوسرے ٹریلین ائیر ہوسکتے ہیں۔ان کی دولت میں سالانہ 123 فیصد کی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے اور وہ 2028 تک ایک ہزار ارب ڈالرز کے مالک بن سکتے ہیں۔ٹیکنالوجی کمپنی Nvida کے چیف ایگزیکٹو جینسن ہوانگ اور انڈونیشیا کے Prajogo Pangestu بھی 2028 تک اس صورت میں ٹریلین ائیر بن سکتے ہیں، اگر ان کی دولت میں اضافہ موجودہ شرح سے ہوتا رہا۔