ایل پی جی سلینڈر س کی اضافی قیمتوں سے دستبرداری کی وزیراعظم مودی سے ممتا بنرجی کی درخواست

,

   

تمام زمروں میں ایل پی جی سلینڈرس کی قیمتیں چہارشنبہ کے روز فی سلینڈر25 روپئے تک بڑھ گئی ہیں
کلکتہ۔مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے وزیراعظم نریندر مودی سے درخواست کی ہے کہ وہ ایل پی جی سلینڈرس کی اضافی قیمتوں سے دستبرداری کے اقدامات اٹھائیں اور کہاکہ گھریلو پکوان گیس اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ”ناقابل قبول“ ہے۔

مرکز کی جانب سے ”مخالف عوام پالیسیوں“ کو پیش کرنے کا دعوی کرتے ہوئے بنرجی نے کہاکہ پٹرول‘ڈیزل اور پکوان گیس پر ”غیرمتوقع“ اضافہ کا بوجھ عام لوگوں پر پڑھ رہا ہے۔

ملک بھر میں تمام زمروں بشمول رعایتی پر بھی ایل پی جی سلنڈر س کی قیمتوں میں چہارشنبہ کے روز25روپئے کا اضافہ ہوا ہے۔پچھلے دو ماہ سے کم وقت میں یہ تیسری مرتبہ اضافہ ہے۔

بنرجی نے ٹوئٹر پر کہاکہ ””مجھے بی جے پی حکومت کی بے حسی اورعوام دشمن پالیسیوں کو دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے۔ہم نے پٹرول‘ ڈیزل‘ پکوان گیس اورپکوان تیل میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا ہے۔ اس کااثر عام لوگوں اور ان کے گھر والوں پرپڑرہا ہے۔

یہ ناقابل قبول اور ناقابل معافی ہے“۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ ”میں وزیر اعظم سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ عوام کی تشویش پر ردعمل پیش کریں اور اس طرح کے بڑھی ہوئی قیمتوں کو فوری ختم کریں“۔

یکم جولائی سے ریایتی اورغیر رعایتی ایل پی جی فی سلنڈر 25.50روپئے کااضافہ ہوا تھا