حیدرآباد ۔11۔اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ ایمسٹ اور ای سیٹ کے نتائج کل 12 اگست کو جاری کئے جائیں گے۔ صبح 11.00 بجے ایمسٹ اور 11.45 بجے ای سیٹ نتائج وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی جاری کریں گی۔جے این ٹی یو میں نتائج کی اجرائی عمل میں آئے گی۔ دونوں نتائج کا مشاہدہ ویب سائیٹ www.emcet.tsche.ac.in پر کیا جاسکتا ہے ۔ واضح رہے کہ 18 تا 21 جولائی انجنیئرنگ اور 30 اور 31 جولائی کو اگریکلچر فارما ایمسٹ امتحانات کا انعقاد عمل میں آیا تھا ۔ انجنیئرنگ میں 156812 امیدواروں نے شرکت کی جبکہ اگریکلچر اور فارما کورس میں 80575 امیدواروں نے حصہ لیا۔ کنوینر ایمسٹ اے گوردھن نے بتایا کہ امیدواروں سے نتائج کے بارے میں اعتراضات کی سماعت ہوچکی ہے۔ نتائج کو ایمسٹ کمیٹی نے منظوری دے دی ہے ، لہذا جمعہ کو نتائج جاری کئے جا ئیں گے۔