ایم بی بی ایس فائنل کے نتائج

   

حیدرآباد : کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائنسیس نے آج ایم بی بی ایس فائنل امتحان (پارٹ ۔ 2 ) کے نتائج جاری کردیئے ۔ ان امتحانات کا مئی کے مہینے میں انعقاد عمل میں آیا تھا ۔ تقریباً 92.21 فیصد طلباء نے امتحان کامیاب کیا جن میں 34 طلباء نے امتیازی کامیابی حاصل کی جبکہ 1034 طلباء فرسٹ کلاس کامیاب ہوئے ۔ کنٹرولر آف ایگزامنیشن ڈاکٹر وائی ملیشور نے بتایا کہ جملہ 2807 طلباء نے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ نتائج یونیورسٹی کی ویب سائیٹ knruhs.telangana.gov.in پر دیکھے جاسکتے ہیں ۔