جناب عامر علی خاں کے مفید مشورے ، طلبہ کے لیے نہایت ثمر آور
حیدرآباد ۔ 3 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : میڈیکل ایجوکیشن کے ذریعہ طالب علم ڈاکٹر بنتا ہے اور پیشہ طب سے وابستہ ہوجاتا ہے ۔ اس میں جذبہ خدمت ہونا چاہئے ۔ صبح کی اولین ساعت 3 بجے تا 5 بجے کے اوقات میں قدرتی وٹامنس مہیا ہوتے ہیں ۔ وہ دن بھر چست اور چوبند رکھتے ہیں اس لیے آج نوجوانوں کو صبح جلد اٹھنے کی عادت ڈالنا چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست نے یہاں بھارتیہ ودیا بھون میں منعقدہ سیاست ، ایم ایس میڈیکو ایوارڈ تقریب میں کیا ۔ اس سال تلنگانہ میں 950 مسلم طلبہ نے 65 میڈیکل کالجس میں یم بی بی ایس میں داخلے حاصل کئے ۔ انہیں ہر سال سیاست میڈیکو ایوارڈ میڈل دیا جاتا ہے ۔ انہوں نے سلسلہ تقریر جاری رکھتے ہوئے طلبہ کو تلقین کی کہ وہ ٹائم مینجمنٹ پر عمل پیرا ہو اور اسلام کے حوالہ سے سائنس اور اسلام کے متعلق قرآنی سورتوں چیونٹی لکھی اور مکڑی کے ذریعہ جو درس قرآن نے دیا اس کو سمجھے اور زندگی میں عمل پیرا ہو ۔ دہلی کی ممتاز سماجی جہدکار محترمہ شبنم ہاشمی نے کہا وہ میڈیکل میں داخلے پانے والے طلبا و طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے نہایت مسرت محسوس ہورہی ہے ۔ انہوں نے دستور ہند کے حوالہ سے نوجوانوں کو زندگی میں ہر طرح تیار رہنے کا مشورہ دیا ۔ جناب محمد معظم حسین منیجنگ ڈائرکٹر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نے یم ایس ادارہ جات کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تعلیمی میدان میں طلبہ کو کے جی سے آئی اے ایس تیار کررہے ہیں اور ڈاکٹرس کے لیے نیٹ اور دیگر مسابقتی امتحانات کے شاندار نتائج ہیں ۔ جناب غوث الدین ڈائرکٹر ملک پیٹ یم یس کے نیٹ کی تیاری سے لے کر ڈاکٹر بننے تک کے سفر پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ اس سال کے میڈیکل کالج میں داخلے پانے والے طلبہ دو انٹرنس امتحانات نیٹ اور ری نیٹ لکھے ہیں ۔ جناب انور احمد یم ڈی ایم ایس ایجوکیشن نے طلبہ کو عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کے حصول پر زور دیا ۔ جناب احمد بشیر الدین فاروقی ڈپٹی ڈی ای او نے اسکالر شپ کی تفصیلات بتائی ۔ جناب خواجہ علی شعیب نے نظامت کی ۔ ایم اے حمید نے خیر مقدم کیا اور شکریہ ادا کیا ۔ حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے مختلف اضلاع سے سینکڑوں طلباء اور سرپرستوں نے شرکت کی ۔ مسلمہ طلبہ کو جنہوں نے ایم بی بی ایس میں کسی بھی کالج میں اے زمرہ میں داخلے حاصل کیا انہیں سیاست میڈل اور خوبصورت مومنٹو سرٹیفیکٹ دیا گیا ۔ اس یادگار تقریب کے انعقاد میں جناب نظام ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی ، جناب معین الدین ، محمد شاکر احمد ، عائشہ اور علی شاہ ، طاہر پاشاہ نے معاونیت کی ۔۔ m/b